تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:16

بھارت میں تیز بارشوں نے سیلاب کی صورتحال اختیا ر کر لی

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں تیز بارشوں نے سیلاب کی صورتحال اختیا ر کر لی ہے،مقامی افراد کانظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔بھارت کے شہر راجستھان میں تیز بارشوں سے سیلاب کی صورت ہے مقامی علاقوں اور سٹرکوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی بالکل منجمد ہو گیا ہے ،سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔بارشوں کی وجہ سے بھارت کی معشیت بھی متاثر ہو ئی ہے ، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ،بھارت میں 20 سال بعد اس قدر تیز بارش ہو ئی ہے۔اس سے پہلے 2 198 میں بارشوں کی شدت اس قدر ریکارڈ کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.