تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:41

سری لنکا میں اساتذہ کی ہڑتال ، جامعات غیرمعینہ مدت کیلئے بند

جیو نیوز - کولمبو…تعلیمی ادروں میں سرکاری مداخلت کے خلاف دوماہ سے جاری ہڑتال کے بعد سری لنکا میں تقریباً تمام جامعات کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیاگیا ہے۔سری لنکا میں اس سال جولائی سے اساتذہ اور جامعات کے دیگر اہلکار ہڑتال پر ہیں۔ وہ تعلیمی اداروں کو جزوی طور پرنجی بنانے کی حکومتی منصوبہ بندی کے خلاف ہیں اور حکومتی مداخلت کے خلاف اور تعلیمی اداروں کی مالی امداد بڑھانے کے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر رہے تھے۔ان کے مطالبات میں اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ اور تنخواہوں میں اضافہ شامل ہیں۔سری لنکا میں تعلیمی ادارے ہمیشہ سے حکومتی سرپرستی میں رہے ہیں اور مفت تعلیم مہیا کرتے رہے ہیں۔حکومت نے دو ماہ لمبی ہڑتال کے جواب میں پندرہ حکومتی یونیورسٹیوں میں سے 13 کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اساتذہ طالبِ علموں کو بے امید تاریکی میں دھکیل رہے ہیں,حکومت نے ہڑتالیوں پر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.