تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:9

امریکی جنرل ڈنفرڈ کو افغانستان میں نیا کمانڈر بنانے کی سفارش

جیو نیوز - واشنگٹن….امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جنرل جوزف ڈنفرڈ کو افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوجی دستوں کا نیا کمانڈر بنا نے کی سفارش کی ہے۔امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے صدر باراک اوباما سے باقاعدہ طور پر سفارش کی ہے کہ امریکی میرین کور کے دوسرے اعلیٰ ترین افسر جنرل جوزف ڈنفرڈ کو افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوجی دستوں کا نیا کمانڈر بنا دیا جائے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ صدر اوباما کریں گے اور جنرل ڈنفررڈ کی نامزدگی کی امریکی کانگریس کی طرف سے منظوری لازمی ہو گی۔ واشنگٹن میں ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے بتایا کہ جنرل ڈنفرڈ افغانستان میں اتحادی دستوں کے موجودہ کمانڈر جنرل جان ایلن کی جگہ لیں گے جو پچھلے سال جولائی سے یہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ امکان ہے کہ جان ایلن کو آئندہ موسم سرما میں یورپ میں امریکی افواج کا نیا کمانڈر بنا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.