تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:47

ٹیکساس میں مال گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے خوفناک آتشزدگی

جیو نیوز - آسٹن… امریکی ریاست ٹیکساس میں مال گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،تصادم کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، خطرے کے پیش نظر قریب واقع پچاس گھر خالی کرالیے گئے ۔ ٹیکساس کے علاقے ولس پوائنٹ میں ایک آئل ٹینکر عین وقت پر ریل کی پٹری پر خراب ہوگیا، ٹینکر کا ڈرائیور تو بھاگ کر اتر گیا مگر مال گاڑی کی ٹکر سے ٹینکرمیں موجود تقریباً 30ہزار لیٹر فیول میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ زور دار ٹکرسے مال گاڑی پر لدے کئی کنٹینر گرگئے تاہم انجن ڈرائیور اور اس کا معاون محفوظ رہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.