24 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:19
شام میں جاری لڑائی کی آگ پڑوسی ملک لبنان میں پہنچ گئی
جیو نیوز - طرابلس(لبنان)… لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں اہل سنت اور علویوں کے مسلح جنگجووں کے درمیان جھڑ پو ں میں بارہ افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق طرابلس کے سنی آبادی والے علاقے باب التبانة اور علویوں کی آبادی پر مشتمل جبل محسن کے مکینوں کے درمیان فرقہ واریت کی بنیاد پر خونریز جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ طرابلس کے مکینوں نے بتایا ہے کہ بدھ کی دوپہر متحارب دھڑوں کے درمیان جنگ بندی ہونا تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور لڑائی جاری ہے۔ شہر میں گذشتہ رات لڑائی میں وقفہ رہا تھا لیکن دو بجے کے بعد اچانک دھماکے شروع ہو گئے اور صبح چھے بجے تک بیس سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فریقین ایک دوسرے پر راکٹ گرینیڈ برسا رہے ہیں اور مشین گنوں سے فائرنگ کر رہے ہیں۔