24 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:18
ڈاکٹر عبدالقدیرکے ساتھ مل کر ملک کوخطرات سے بچائینگے، چوہدری خورشید
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…تحریک تحفظ پاکستان کے چیف آرگنائز چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ محسن پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوکر وطن عزیز پاکستان کو مختلف خطرات سے بچایا جائے پیرس میں راجہ وحید کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری خورشید زمان نے کہاملک کے عوام موجودہ حکومت کی نااہلی،بدعنوانیوں،طویل لوڈشیڈنگ، بدامنی کے باعث سخت پریشان ہیں اور کسی محسن پاکستان کی تلاش میں ہیں عوام کی حالت دیکھتے ہوئے محسن قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان میدان سیاست میں آرہے ہیں۔انہوں کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کے فیصلے کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے، ابتدائی طور ان کو 60بار کونسلوں کی طرف سے خطاب کی دعوت مل چکی ہے، ہزاروں لوگوں نے قافلے میں شمولیت کیلئے رابطے کیا ہے، جلدہی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے دورہ کا پروگرام سامنے آجائے گا اور ان کے قافلے میں شامل لوگ بھی منظر عام پر آجائیں گے ،ملک کی حالت سنبھالنے کیلئے ترجیحات اور منشور تیاری کے آخری سطح پر ہیں۔ انہوں نے فرانس کی معروف سماجی شخصیت چوہدری اورنگزیب آف مورگاہ کو دعوت دی کہ یورپی سطح پر آپ جیسے سرگرم عمل سماجی لوگوں کی تحریک تحفظ پاکستان کو ضرورت ہے ، چوہدری اورنگ زیب نے ان کی دعوت پر غور کرنے اور جلد ہی مثبت جواب کی یقین دہانی کرائی۔