تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:19

ناروے، 77افراد کے قاتل کو 21برس قید کی سزا

جیو نیوز - اوسلو… ناروے میں77افرادکوہلاک کرنے والے آندرے بریوک کو21برس قیدکی سزاسنادی گئی ہے۔ بریوک نے اعتراف کرلیاتھاکہ اس نے حکمراں جماعت کے افرادکومسلمانوں کی حمایت پربے دردی سے ہلاک کیا۔ آندریبریوک کو اوسلوبم دھماکے اور سیاحتی مقام پر اندھادھندفائرنگ کرکے لوگوں کوہلاک کرنے کے جرم میں سزاسنائی گئی ہے اوریہ 5رکنی بنچ کامتفقہ فیصلہ تھا۔ایک قتل کی سزا سو روز سے بھی کم بنتی ہے مگرناروے کاعدالتی نظام پاکستان سے مختلف ہے۔بریوک حکمراں جماعت کے افرادکوبے دریغ قتل کرنیکے باوجود تین کمروں کی جیل میں یہ دن گزاریگااوراسے ٹی وی کی بھی سہولت میسرہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.