تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:39

ڈومینیکن ری پبلک میں تیز ہواوٴں اور بارشوں نے تباہی مچادی

جیو نیوز - سانٹو ڈومنگو…ڈومینیکن ری پبلک میں تیز ہواوں اور بارشوں کے ساتھ طوفان نے تباہی مچادی۔ڈومینیکن ری پبلک کے ساحل پیرائسو میں تیز ہواوں کے ساتھ طوفان نے درختوں سمیت فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ تیز ہواوٴں کی وجہ سے گرنے والے درختوں نے سٹرکوں کو بلاک کر دیا۔ جس کی وجہ سے مقامی افراد کو پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔تیز بارشوں نے ہیٹی اور کیوبا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بارشوں کی شدت 20 انچ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.