26 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:4
چین میں موٹروے پر بس اور ٹینکر کی ٹکر،36افراد ہلاک،2زخمی
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں موٹروے پر ڈبل ڈیکر مسافر بس اور فیول ٹینکر آپس میں ٹکراگئے،حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،36افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔چین کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق حادثہ شمالی چین میں واقع ینان شہر میں پیش آیا،ٹینکرمیں میتھانول بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے مسافر بس اور ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، بس میں 39 مسافر سوار تھے جن میں سے 36 جھلس کر ہلاک ہوگئے،ایک شخص بالکل محفوظ رہاجبکہ زخمی ہونے والے 2افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مقامی حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔