26 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:17
شام : احتجاجی تحریک کے بعددو لاکھ سے زائد شہری وطن چھوڑنے پر مجبور
جیو نیوز - عمان…شام میں جاری احتجاجی تحریک کے بعد سے دو لاکھ سے زیادہ شہری اپنا گھربار چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں چلے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین ایڈریان ایڈورڈز نے بتایا کہ صرف گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تیس ہزار سے زیادہ شامی ہجرت اختیار کرکے ترکی، عراق، لبنان اور اردن پہنچے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شام کے پڑوسی ممالک میں رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد دو لاکھ سے زائدہو چکی ہے۔دوسری جانب ترکی کے ادارے نے بتایا کہ ترکی میں گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران شامی مہاجرین کی تعداد اٹھہتر ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں ترکی میں شام سے آنے والے رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد چوالیس ہزار سے زیادہ تھی۔