تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:51

کینیڈا کے وزیر تجارت آئندہ ماہ میانمار کا دورہ کرینگے

جیو نیوز - اوٹاوا… کینیڈا کے وزیر تجارت ایڈفاسٹ آئندہ ماہ میانمار کا دورہ کرینگے۔ وہ میانمار کا دورہ کرنیوالے کینیڈا کی حکومت کے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہوں گے ۔ کینیڈین وزیر تجارت کے مطابق وہ سہ ملکی علاقائی دورہ کے آخر میں میانمار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اقتصادیات کے ساتھ گہرے تعلقات کا حامی ہے۔ ایڈفاسٹ جمعہ کو کمبوڈیا میں آسیان کے وزراء تجارت اور کینیڈا کے اقتصادی ماہرین کے درمیان پہلے مذاکرات کیلئے جائیں گے اس کے علاوہ وہ ویتنام اور تھائی لینڈ بھی جائیں گے۔ آسیان ممالک مل کر کینیڈا کے ساتھ میں بڑے تجارتی شراکت دار بنتے ہیں جن کے ساتھ کینیڈا کا سالانہ تجارتی حجم 15.5 ارب ڈالر پر آ گیا ہے۔ کینیڈین وزیر تجارت کا سہ ملکی دورہ 3 ستمبر کو ختم ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.