تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:25

شامی طیاروں کی بمباری سے60افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق… شامی فوج نے دمشق کے نواحی قصبوں پر جیٹ طیارے سے بمباری کرکے 60افراد کو ہلاک کردیا۔ شام میں بشارالاسد کے خلاف لڑنے والی تنظیم جیش السوری نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواحی قصبوں زملکا اور سباقہ میں جیٹ طیارے سے بمباری کی جس سے خواتین اور بچوں سمیت 60افراد مارے گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زملکا اور سباقہ میں میں گزشتہ روز حکومت مخالفین نے فوج کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں اور بیریئر توڑ دیے تھے، جس کے بعد فوج نے ان قصبوں پر حملہ کیا۔ شام میں حکومت مخالفین اور فوج کے درمیان 17 ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں لوگوں نے شام سے ہجرت کرکے پڑوسی ممالک میں پناہ لے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.