تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:53

جنوبی کوریا کے ساحل سے سمندری طوفان بولاوین ٹکرا گیا

جیو نیوز - سیئول…جنوبی کوریا کے ساحل سے سمندری طوفان بولاوین ٹکرا گیا، کشتی ڈوبنے سے 4چینی ڈوب گئے، 12 لاپتہ ہیں جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو کے علاقے میں چین کے ماہی گیروں کی دو کشتیاں ڈوب گئی ہیں،کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سمندری طوفان کے باعث پیش آیا ہے۔ جنوبی کوریا میں محکمہ ماحولیات نے سیول کے لیے سمندری طوفان کا انتباہ جاری کیا تھا۔ طوفان کے نتیجے میں ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں کو موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواوٴں کا سامنا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.