28 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:41
امریکی فوج میں بعض فوجیوں نے اپنا عسکری گروپ بنالیا
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی فوج میں بعض فوجیوں نے اپنا عسکری گروپ بنالیا ہے۔امریکی پراسیکیوٹرنے امریکی عدالت کو بتایاکہ فوجیوں کی جانب سے عسکری گروپ بنانے کا مقصد حکومت کا خاتمہ اور صدراوباما کا قتل کرنا ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی پراسیکیوٹرنے سپریم کورٹ میں عسکری گروپ کے زیرحراست کارکن کے قتل کی سماعت کے دوران کیا۔امریکی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بعض فوجیوں کی جانب سے حکومت مخالف عسکری گروپ بنانے کا مقصد موجودہ حکومت کا خاتمہ اور صدراوباما کا قتل کرنا ہے، امریکی پراسیکیوٹرنے بتایا کہ عسکری گروپ نے ہتھیار بھی جمع کرلیے ہیں، اورکم از کم 87 ہزار ڈالرز کے ہتھیاراور بم بنانے کا مواد بھی خریدا ہے،امریکی پراسیکیوٹرنے بتایا کہ عسکری گروپ میں حاضراور ریٹائرڈ فوجی اہل کار شامل ہیں، اورگروپ نے اپنا نام ایف ای اے آر رکھا ہے،پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عسکری گروپ میں شامل 4 فوجیوں نے غداری کے شبے میں اپنے ہی ایک ساتھی اور سابق فوجی اہل کار مائیکل رورک اوراس کی گرل فرینڈ کو قتل کیا،پراسیکیوٹر نے بتایاکہ کہ سابق فوجی مائیکل رورک نے عسکری تنظیم چھوڑی دی تھی، جس پر اس کو قتل کیا گیا، امریکی اخبار کے مطابق سابق فوجی کے قتل میں ملوث افراد میں سے ایک شخص پرفرد جرم عائد کردی گئی۔