28 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:49
مشرقی افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ
جیو نیوز - کابل…مشرقی افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر انہوں نے تباہ کیااور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔نیٹو کی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر رات گئے لوگر صوبے میں گرا۔ ایسی کوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ ہیلی کاپٹر دشمن کے حملے کی وجہ سے تباہ ہوا اور نہ ہی کوئی فوجی مارا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر ان کے جنگجووٴں نے تباہ کیا اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔