28 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:50
مصر کے نو منتخب صدر کا مزیدنئے ٹیکس نہ لگانے کا اعلان
جیو نیوز - قاہرہ… مصر کے صدر محمد مرسی نے مزید نئے ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ مرسی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے وہ سرمایہ کاری، سیاحت اور برآمدات پر انحصار کریں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ ملکی کرنسی کی قدر کم نہیں ہونے دیں گے۔ نہ عوام پر نئے ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔