29 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:11
امریکہ نے عبوری حکومت کی فرانسیسی تجویزمستردکر دی
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکہ نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے کی شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی تجویزمستردکردی ۔ اوباما انتظامیہ کے حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے کی شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی تجویزپردیگر ممالک کے ساتھ بات چیت نہیں ہوئی ہے اور شامی اپوزیشن میں انتشارکے باعث یہ جلدبازی میں اٹھایا جانے والا اقدام ہوگا۔امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق اپوزیشن کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ کب وہ ایک عبوری حکومت کے لیے نام دینے پر تیار ہے۔