29 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:55
سمندری طوفان آئزک لوئیزیانا کے جنوب مشرق میں پہنچ گیا
جیو نیوز - میامی… سمندری طوفان آئزک امریکی ریاست لوئیزیانا کے انتہائی جنوب مشرقی علاقے میں پہنچ گیا ہے، طوفان کی شدت میں کمی آنے کے باوجود لوئیزیانا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اورطوفانی ہواوٴں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئزک اس وقت لوئیزیانا کے شہر نیوآرلینز سے تقریباً 120 کلومیٹر دور ہے، شدت میں کمی کے بعد یہ کیٹیگری ون کے ہریکین میں تبدیل ہوگیا ہے، جس کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی کا خدشہ نہیں ہے تاہم 80 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں اور مسلسل بارشوں کے باعث ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے لوئیزیانا کے ساحلی علاقے خالی کرالیے گئے ہیں۔ نیو آرلینز کی سڑکیں سنسان پڑی ہیں سیکڑوں شہری سرکاری پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جبکہ فوج اور امدادی ٹیمیں شہر میں پہنچ چکی ہیں۔ امریکا کے نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان سے سمندر میں 12فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔