29 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:27
امریکا، فلوریڈا میں جاری ری پبلکن کنونشن کے موقع پر احتجاج
جیو نیوز - میامی… امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ری پبلکن کنونشن کے موقع پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ فلوریڈا میں جاری ری پبلکن کنونشن کے موقع پر پارٹی ورکرز کی اکثریت جہاں اتحاد اور نعروں میں مصروف ہے وہیں بعض پارٹی ورکرز اپنے پسندیدہ امیدوار کی حمایت میں مظاہرے کرکے ان کی نامزدگی کا مطالبہ کررہے ہیں ان ورکرز میں کانگریس مین ران پال کے حامیوں کی تعداد زیادہ ہے ۔