تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:15

عراق:فوجی قافلے اور چیک پوسٹ پر حملہ،کرنل سمیت9 اہلکار ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم افراد نے فوجی قافلے اور چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس میں فوجی کرنل سمیت9 اہل کار ہلاک ہوگئے۔بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے شمال میں درجنوں ملسح افراد نے فوجی قافلے اور چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ اس دوران انہوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ جواب میں سیکیورٹی فورسز نے فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ان پر فائرنگ کی۔ مسلح افراد کی جانب سے دو مخلتف کارروائیوں میں فوجی کرنل سمیت نو اہلکار مارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.