30 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:51
حقانی نیٹ کیلئے آئی ایس آئی کی مسلسل مدد پر تشویش ہے، جان مکین
جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیلئے آئی ایس آئی کی مسلسل مدد پر ہمیں تشویش ہے۔ واشنگٹن میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، پاکستانی عوام ہمارے دوست اور اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے سلسلے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم اور لازمی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیلئے آئی ایس آئی کی مسلسل مدد پر ہمیں تشویش ہے۔