تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:30

بھارتی فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر دوران پرواز ٹکرا گئے، 9 فوجی ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارت میں ایئر فورس کے 2 ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران فضاء میں ٹکراگئے، حادثے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع جام نگر میں فضائیہ کے 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کیلئے روانہ ہوئے لیکن پرواز کے فوراً بعد ہی دونوں ہیلی کاپٹر جام نگر کے گاوٴں سرمت کے قریب آپس میں ٹکراگئے۔ ہیلی کاپٹروں کا ملبہ گاوٴں کے قریب گرا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں فضائیہ کے 9 اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.