31 اگست 2012
وقت اشاعت: 5:53
ایبٹ آباد آپریشن پر کتاب لکھنے والے اہلکار کیخلاف کارروائی کا امکان
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی محکمہ دفاع نے ایبٹ آباد آپریشن پر کتاب لکھنے والے نیوی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی ۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق کتاب لکھنے والے نیوی سیل کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں اسے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کیے جانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ نیوی سیل نے کتاب لکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ، خفیہ دستاویز منظر عام پر لانے پر نیوی اہلکار کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔