تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:29

تہران میں غیر وابستہ تحریک کا سربراہ اجلاس آج بھی جاری رہے گا

جیو نیوز - تہران… غیر وابستہ تحریک کا دوروزہ سربراہ اجلاس تہران میں غیر وابستہ تحریک کا دوروزہ سربراہ اجلاس آج بھی جاری رہے گا،،کل اجلاس کے پہلے دن متعدد رہنماوٴں نے خطاب کیا۔غیر وابستہ تحریک کے16ویں سربراہ اجلاس کے پہلے دن کااجلاس ایران کے صدراحمدی نژاد کی صدارت میں ہوا۔ جس سے ایشیا، یورپ ، افریقہ اورلاطینی امریکا کے بعض سربراہوں اورنمائندوں نے خطاب کیا اور تحریک کے مستقبل اورعالمی حالات پرروشنی ڈالی۔مختلف ملکوں کے سربراہوں اورنمائندوں نے علاقائی اورعالمی تبدیلیوں اور پائدارامن کے بارے میں اپنے ملکوں کاموٴقف پیش کیا۔ تحریک کااجلاس آج بھی جاری رہے گا اوراس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرغورکیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.