تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:33

تنخواہوں میں اضافے کیلئے لفتھانسا کے کیبن اسٹاف کی ہڑتال

جیو نیوز - فرینکفرٹ … تنخواہوں میں اضافے کیلئے جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کا کیبن اسٹاف آج سے ہڑتال کر رہا ہے، جس کا آغاز فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے سے ہوا۔ لیبر یونین UFO کے مطابق کیبن اسٹاف ہڑتال کے دوران عالمی وقت کے مطابق 3 بجے سے صبح 11بجے تک کام نہیں کرے گا۔ اس سے قبل لیبر یونین کی ویب سائٹ پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا، لفتھانسا کا کیبن اسٹاف تنخواہوں میں 5 فیصد کا اضافہ چاہتا ہے۔ لیبر یونین کا کہنا ہے کہ کیبن اسٹاف کے تنخواہوں میں گزشتہ 3 برس سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.