تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:5

شام میں محفوظ زون قائم کیا جائے، ترکی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

جیو نیوز - انقرہ … ترکی نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے اندر شہریوں کیلئے محفوظ زونز قائم کرے۔ ترک وزیر خارجہ احمد داوٴد اوگلو کا کہنا ہے کہ ترکی میں شام سے ہجرت کر کے پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 80 ہزار ہوگئی ہے، جبکہ 10 ہزار انتظار میں ہیں، ہر روز تقریباً 4 ہزار افراد شام سے ترکی پہنچ رہے ہیں، جس سے ترکی کو گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ نے ترکی کی جانب سے بفرزون کے قیام کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے زونز کا قیام صرف فوجی مداخلت کے ذریعے ممکن ہے، جس کی سفارتی سطح پر راہ ہموار کرنا فی الحال ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.