31 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:21
بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج، وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں اپوزیشن نے کوئلہ اسکینڈل میں ہنگامہ آرائی کے بعد وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا، دونوں ایوانوں کے اجلاس پیر تک ملتوی ہوگیا ۔کوئلہ اسکینڈل پر 8ویں روز بھی ڈیڈلا ک برقرار ہے ، بی چے پی کے کارکنوں کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی پر ایوان مچھلی بازار بن گیا، کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراوٴ کرلیا۔بھارت بھر میں 2 سو مقامات پر بی جے پی کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں، بھارتی اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر گذشتہ چند سال کے دوران کوئلے کی کانوں کے ٹھیکے میں کرپشن کاالزام ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کان کنی کے ٹھیکے پرائیویٹ کمپنیوں کو اس طرح دیئے گئے کہ نجی کمپنیاں تو کروڑوں روپے کما گئیں لیکن حکومت خسارے میں رہی ہے۔