تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:17

نیل آرم اسٹرانگ کی تدفین اوہائیو میں کر دی گئی

جیو نیوز - سنسناٹی… چاند پر پہلا قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرانگ کی تدفین ان کی آبائی ریاست اوہائیو میں کر دی گئی۔ تعزیتی تقریب میں اہل خانہ اور چاہنے والوں نے چاند سے بھی دور چلے جانے والے آرم اسٹرانگ کے لیے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں تدفین کے بعد منعقدہ نجی تقریب میں آرم اسٹرانگ کی بیوہ کیرل،ان کے بیٹے،پوتے دیگر رشتے دار اوردوست احباب شریک تھے،نیل آرم اسٹرانگ نے21 جولائی 1969 کو چاند پر قدم رکھ کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔ وہ دل کے آپریشن میں پیچیدگی کے باعث25 اگست کو انتقال کرگئے تھے۔ نیل آرم اسٹرانگ کی یاد میں امریکا کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ عوامی تعزیتی تقریب 12ستمبر کو واشنگٹن میں منعقد کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.