تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:55

افریقی ملک گنی میں کشتی ڈوب گئی، 8 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

جیو نیوز - کوناکری … افریقی ملک گنی کے سمندر میں مسافر کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ حکا م کے مطابق گنی کے دارالحکومت کوناکری کے قریب مغربی افریقی ساحل پر کشتی تیز ہواوٴں اور اونچی موجوں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، مسافر کشتی میں 45 افراد سوار تھے ۔ اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔بچنے والے ایک مسافر ابراہیم کا کہنا ہے کہ مسافر کشتی دارالحکومت سے جزیرہ لوس کاسا جارہی تھی کہ تیز ہواوٴں کے باعث حادثہ پیش آگیا، کشتی میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.