تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:38

تاشقند میں ازبکستان کی آزادی کی 27سالگرہ کا جشن

جیو نیوز - تاشقند…ازبکستان میں آزادی کی ستائیسویں سالگرہ کا جشن بھرپور اندازمیں منایا گیا،اُدھرروس کے دارالحکومت ماسکو میں سٹی ڈے پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئیں۔ازبک دارالحکومت تاشقند میں صدر اسلام کریموف کے خطاب کے بعد ورائٹی شو اور پریڈ منعقد کی گئی۔ ملی نغموں کی دھن پرجب فن کاروں نے ثقافتی رقص شروع کیا توازبک صدر بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے، ان کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد نے بھی اپنی خوشیوں کا اظہار جھوم جھوم کرکیا۔ دلکش لائٹ شو اور شاندار آتش بازی نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ شہر کے مرکزی چوک پر فوارہ بھی خوشی میں محو رقص تھا جسے دیکھنے کے لیے بچوں اور بڑوں کا ہجوم رہا۔دوسری جانب روس کے شہر ماسکو میں سٹی ڈے کی تقریبات بھی کم نہ تھیں۔ صبح سے شام تک ریڈ اسکوائر پر ہزاروں رنگ بکھرتے رہے، خوبصورت رقص، دل کش موسیقی کے ساتھ ہزاروں افراد نے جشن منایا۔ جس کے بعد کی جانے والی آتش بازی نے آسمان کو بھی دلفریب رنگوں سے سجا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.