تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:4

فلپائن میں دستی بم کا حملہ، 37 افراد زخمی

جیو نیوز - ڈاواؤ، فلپائن…فلپائن کے جنوبی علاقے میں سرکس شو میں دستی بم کے حملے میں 37 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دستی بم حملے کا ہدف ہفتے کو رات گئے فوجی کیمپ تھا لیکن دستی بم قریبی باسکٹ بال جم میں جاگرا جہاں سرکس شو کیا جارہا ہے۔ بم دھماکے میں کم از کم 37 افراد زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بم حملہ کس نے کیا تاہم پولیس نے ماضی میں اس نوعیت کے واقعات میں کمیونسٹ اور مسلم علیحدگی پسندوں پر الزام عائد کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.