تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:5

امریکی اسپیشل فورسز نے افغان ریکروٹس کی ٹریننگ معطل کردی

جیو نیوز - واشنگٹن… افغانستان میں امریکی اسپیشل فورسز کے کمانڈر نے افغان فوجیوں کے طالبان سے ممکنہ تعلقات کی تحقیقات تک نئے افغان ریکروٹس کی ٹریننگ معطل کردی ہے۔ امریکی اخبار واشنگ پوسٹ کے مطابق انویسٹی گیشن کے اس عمل سے 27 ہزار افغان فوجی متاثر ہوں گے۔ ٹریننگ کی معطلی کا یہ اقدام رواں سال ساتھی افغان فوجیوں کی جانب سے 45 غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد عمل میں آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.