تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:5

فرانس : ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اورسیز پاکستانیوں کیلئے معاون خصوصی مقرر

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر داخلہ رحمان ملک کی مشاورت سے ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کو وزارت داخلہ میں اورسیز پاکستانیوں کیلئے معاون خصوصی مقرر کردیا، ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ یورپی ممالک سمیت اورسیزسطح پر سفارت خانوں میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے علاوہ نادرا شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور امیگریشن کے متعلق امور کی نگرانی کریں گے۔ دریں اثناء وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدرڈاکٹرارشاد علی کمبوہ نے ملاقات کی، ادھر پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ان دوست احباب میں ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کو وزارت داخلہ میں معاون خصوصی برائے اورسیز مقرر ہونے پرخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، معروف شخصیات چوہدری انار تارڑ ،چوہدری نواز تارڑ ، ڈاکٹر شہزاد پاشا، محمد اسلم اور دیگر نے ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کو معاون خصوصی بننے پر مبارک باد دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.