2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:15
چین: دریا کی تیز موجوں کی زد میں آنیوالے 13 افراد کو بچا لیا گیا
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں دریا کی تیز موجوں کی زد میں آنے والے 13 افراد کو بچا لیا گیا۔چین کے سیچوان صوبے کے ایک گاوٴں میں کسان کاشت کاری میں مصروف تھے کہ تیز بارشوں کی وجہ سے دریا بے قابو ہوگیا۔کسانوں نے ایک ٹاپو پر پناہ لے لی، جہاں امدادی کارکنوں نے پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا،جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ بارشوں کی شدت کی وجہ سے دریاوٴں میں پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی ہے۔