تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:54

ایران کا ڈرون طیاروں کو میزائلوں سے لیس کرنے کا اعلان

جیو نیوز - تہران… ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ا ن کاملک جنگی ڈرون طیاروں کو میزائیلوں سے لیس کررہا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر دفاع محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کے دفاعی ماہرین نے مختلف قسم کے ڈرون طیارے بنائے ہیں اور ایران اپنے جنگی ڈرون طیاروں کو عنقریب میزائلوں سے لیس کرے گا۔ ایران نے لانگ رینج ڈرون طیارہ بنایا ہے جس کا نام کرار ہے اور دوسال قبل صدر احمدی نژاد نے اس کی رونمائی کی تھی۔ یہ ڈرون طیارہ ہتھیار لے جاسکتا ہے ، اسکی رینج ایک ہزار کلومیٹر ہے اور اونچی پرواز کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.