تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:53

یمن:امریکی ڈرون حملہ ،القاعدہ کے13 جنگجو ہلاک

جیو نیوز - صنعاء. . . .یمن کے علاقہ رداع میں دو کاروں پر فضائی حملے کے نتیجے میں القاعدہ تنظیم کے مبینہ13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یمن کے سرکاری ذرائع کا دعوی ہے کہ وسطی علاقہ رداع میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے تیرہ مشتبہ جنگجو اور ان کی ساتھی تین خواتین ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ القاعدہ کا ایک مقامی جنگجو لیڈر حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔لیکن یمن کے علاقائی قبائلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے نے دو راکٹ فائر کیے تھے جسکے نتیجے میں کم از کم تیرہ بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ خطے میں صرف امریکا کے پاس ہی بغیر پائلٹ جاسوس طیارے (ڈرون) ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران ڈرون طیاروں سے یمن کے مختلف علاقوں میں القاعدہ کے ٹھکانوں اور جنگجووں کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.