3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:6
چین، کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی
جیو نیوز - بیجنگ… چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق Jiangxi صوبے میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے سے 14 افراد ہوئے ہیں ، دھماکے کے وقت 38 افراد شفٹ میں کام کررہے تھے ، 23 کان کن بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق درجہ حرارت کے زیادتی اور حد نظر کم ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔