4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:10
کیلیفورنیا:جنگلات میں لگی آگ چار ہزار ایکڑ سے زائد رقبے تک پھیل گئی
جیو نیوز - کیلیفورنیا. . . امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے،آگ نے چار ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے مرکز لاس اینجلس کے قریب جنگلوں میں لگنے والی آگ پر مسلسل کوششوں کے باوجود قابونہیں پایا جاسکا۔ چار سو سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اس کے علاہ ایک طیارے اور 6ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کیمیکل کا چھڑکاوٴ کرکے بھی آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔امریکا کے نیشنل فاریسٹ سروس کے مطابق آگ پر قابو پانے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔