4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:33
بھارت، کوئلہ اسکینڈل میں ملوث کمپنیوں اور حکام کیخلاف مقدمہ درج
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں کوئلہ اسکینڈل میں 5کمپنیوں اور نامعلوم سرکاری حکام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں اور افراد کے خلاف کوئلہ کی کانوں کے الاٹمنٹ میں مبینہ بدانتظامی کے معاملہ پر مقدمہ درج کئے گئے ہیں اور گرفتاری کے لے 10شہروں میں کارروائی جاری ہے۔ سی بی آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 5کمپنیوں اور نامعلوم سرکاری اہلکاروں کے خلاف 5ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ سی بی آئی کے اہلکار دہلی،ممبئی،کول کتہ، پٹنہ،حیدر آباد اور ناگپور سمیت ان فراد کو تلاش کر رہے ہیں۔