تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:2

اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران، امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا

جیو نیوز - بیروت… حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کی جانب سے اپنی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ بیروت میں ایک لبنانی ٹیلی وژن سے انٹر ویو میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کا کہناتھا کہ اس حملہ میں امریکی فورسز کا کردار نہ ہونے کے باوجود انہیں نشانہ بنایاجائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کا رد عمل بھی بہت اچھا ہوگا۔۔حسن نصر اللہ نے کہا کہ جواب صرف اسرائیل کے اندر ہی نہیں ہو گا ، پورے خطے میں امریکی اڈے بھی ایرانی ہدف ہو سکتے ہیں۔۔انہوں نے ایرانی حکام سے ملنے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے تو اس کا ذمہ دارامریکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.