تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:45

بھارت کا چین کے ساتھ مشترکہ دفاعی مشقیں شروع کرنے کا اعلان

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے چینی وزیر دفاع سے ملاقات میں مشترکہ جنگی مشقیں دوبارہ شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ چینی وزیر دفاع لیانگ گوآنگ لی چار روزہ دورے پر اتوار کے روز بھارت پہنچے۔ 23 رکنی وفد بھی چینی وزیر دفاع کے ہمراہ ہے۔انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب اے کے انتھونی سے ملاقات کی اور چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مشترکہ جنگی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ گوانگ لی دیگر رہنماوٴں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان مذاکرات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.