تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:12

چین نے امریکہ سے ایشیائی پالیسی پر وضاحت طلب کرلی

جیو نیوز - واشنگٹن …چین نے امریکہ سے ایشیائی پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کے حوالے سے دفاعی حکمت عملی کی وضاحت کی جائے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اور اسٹریٹجک اور باہمی اعتماد کے حوالے سے رواں ماہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اوباما انتظامیہ سے ایشیائی پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایشیا میں دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے وضاحت پیش کرے۔ یہ وضاحت ایسے موقع پر طلب کی گئی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان اسٹریٹجک امور پر باہمی اعتماد سازی کے لئے رواں ماہ ستمبر میں مذاکرات ہو رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.