تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:19

شامی قومی اتحاد کے مرکزی رہنما معاذ الخطیب نے استعفیٰ دے دیا

جیو نیوز - دمشق…شام میں بشار الاسد حکومت کے مخالف شامی قومی اتحاد کے مرکزی رہنما معاذ الخطیب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔معاذ الخطیب کو چار ماہ قبل شامی قومی اتحاد کا مرکزی رہنما منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں شامیوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہیں اور وہ اتحاد سے باہر رہ کر ہی حالات بہتر بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ آزادانہ طریقے سے شامی عوام کیلئے کام کر سکیں گے جو کہ وہاں رہتے ہوئے ممکن نہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.