25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:54
طالبان سے امن مذاکرات میں پاکستان کی شمولیت درکارہوگی:کرزئی
جیو نیوز - کابل…افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے امن مذاکرات میں پاکستان کی شمولیت درکارہوگی، پاکستان کی شمولیت کے بغیر امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ صرف امن کیلئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتے ہیں، افغان حکومت کی کوششوں کی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔