27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:39
عرب لیگ شام میں باغیوں کو دفاع کے لیے ہتھیار دینے پر رضامند
جیو نیوز - دوحہ....عرب لیگ شام میں باغیوں کودفاع کے لئے ہتھیار دینے پررضامند عرب لیگ میں شامل ممالک شام میں باغیوں کو دفاع کے لیے ہتھیارسمیت تمام وسائل فراہم کرنے پر رضامند ہو گئے۔دوحہ میں عرب لیگ کاسالانہ سربراہ اجلاس ہوا۔جس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شامی صدر بشارالاسد کے خلاف برسر پیکار باغیوں کو اپنے دفاع کے لیے اسلحے سمیت تمام ذرائع مہیا کرنے کی منظوری دے دی۔ایک قرار داد میں کہا گیا ہے کہ رکن ملک شامی عوام کی مزاحمت اورجیش الحرکی حمایت کے لیے فوجی سازوسامان سمیت ذاتی دفاع کے لیے ہر طرح کی مدد کریں۔اجلاس میں شام کے حزب اختلاف قومی اتحاد کو عرب لیگ کی نشست دینے کی بھی منظوری دی گئی اورکہاگیاکہ نئی حکومت کی تشکیل تک شامی اپوزیشن عرب لیگ کی رکن رہے گی۔