تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 4:9

شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال،اقوام متحدہ نے کمیٹی بنا دی

جیو نیوز - نیو یارک…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر سویڈن کے ایک سائنسدان کا نام تجویز کیا ہے۔سویڈش سائنس دان ایکے سیلسٹورم 1990 میں عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلاش کے لئے اقوام متحدہ کے معائنہ کار کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ شام کی حکومت اور باغیوں نے ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں حلب شہر کے قریب ایک گاوٴں میں زہریلی گیس کے راکٹ داغے گئے ، جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس مشن کی تشکیل سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے بارے میں پتہ چل سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.