تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:14

منالی میں برفباری، سیاح اور علاقہ مکین مبہوت

جیو نیوز - منالی…بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ٹاوٴن منالی میں صبح کے وقت پڑنے والی برفباری نے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو مبہوت کردیا۔صبح سے شروع ہونیوالی برفباری نے چند ہی گھنٹوں میں علاقے کو برف کی سفید چادر اوڑھادی۔اس موقع پر سیاح برف کے گولے بناتے اور تصویریں کھینچتے دکھائی دیئے۔منالی میں گذشتہ برسوں میں برفباری کم مقدار میں ہوتی دیکھی گئی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ آیندہ چند روز میں مزید برفباری ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.