30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:54
چلی میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک بھائیوں کی برسی پر طلبہ کا احتجاج
جیو نیوز - سانتیاگو … چلی میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک 2 بھائیوں کی برسی پر طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں، مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر گن اور آنسو گیس استعمال کی۔ چلی کے شہر سان تیاگو میں نوجوان جنگجووٴں کے دن کے موقع پر طلباء سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریفک معطل کر دی۔ ملک کی مختلف تنظیموں نے اس دن 29 مارچ 1985 ء کو پولیس کے ہاتھوں مارے گئے 2 بھائیوں کی یاد منانے کیلئے مظاہروں کا اعلان کیاتھا۔ کئی مقامات پر طلباء نے پولیس پر پتھراوٴ کیا، جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔ مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔ پولیس نے مظاہرین پر واٹر گن اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا، ایسے مظاہرے دیگر شہروں میں بھی کئے گئے۔