تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:25

کرزئی آج طالبان رہنماوں سے مذاکرات کریں گے

جیو نیوز - قطر ....افغان صدر آج قطر میں طالبان رہنماو¿ں سے مذاکرات کریں گے۔افغان صدر کے ترجمان کے مطابق ممکنہ طور پر آج سے قطر میں طالبان کا دفتر کھل جائے گا اور اس موقع پر صدر کرزئی طالبان رہنماو¿ں سے افغانستان میں امن سے متعلق بات چیت کریں گے۔ادھر طالبان کے مطابق آج قطر میں دفتر ضرور کھل رہا ہے، لیکن یہ قطر کی حکومت اور طالبان کا آپس کا معاملہ ہے، حامد کرزئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ طالبان نے واضح کیا کہ افغان صدر سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں۔ قطر میں موجود طالبان رہنما، صدر کرزئی سے بات نہیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.