تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:53

چین:نشے میں دھت شخص ہائی وولٹیج تاروں سے لٹکنے کے باوجود زندہ بچ گیا

جیو نیوز - بیجنگ …این جی ٹی …چین میں نشے میں دھت ایک شخص ہائی وولٹیج تاروں سے 15منٹ لٹکنے کے باوجود زندہ بچ گیا۔ چین کے شمالی صوبے شین ژی میں ایک شہری نشے میں دھت بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور بے خبر تاروں پر جھولتا رہا، زمین سے 9میٹر اونچی ہائی ٹینشن تاروں پرلٹکتے شخص کو بچانے کے لیے بجلی کی فراہمی بند کردی گئی اور فائر ڈپارٹمنٹ کو بلایا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے اس شخص کو اتارنے کی کوشش کی ،زمین پر حفاظتی بستر بچھا دیا۔ 15 منٹ بعد وہ خود ہی نیچے آگیا، میڈیکل ٹیم نے چیک اپ کے بعد اسے فٹ قراردیدیا ، لیکن بتادیا کہ صاحب بہادر نشے میں تھے اور کسی سے ناراض بھی تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.